” ٹھگز آف ہندوستانی“ عامر خان کی امیتابھ کے ساتھ پہلی فلم کی تاریخ نمائش کا اعلان

جمعہ 9 ستمبر 2016 14:48

” ٹھگز آف ہندوستانی“ عامر خان کی امیتابھ کے ساتھ پہلی فلم کی تاریخ نمائش کا اعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان پہلی مرتبہ بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ یش راج فلمز کی نئی فلم ”ٹھگز آف ہندوستانی“ میں کام کر رہے ہیں، جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔فلپ میڈوز ٹیلر کے ناول ”کنفیشن آف ٹھگ“ سے ماخوذ کہانی پر مبنی فلم کو وجے کرشنا اچاریہ ڈائریکٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق یہ فلم آئندہ سال کے شروع میں سیٹ کی زینت بنے گی جبکہ اسے دیوالی کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ عامر خان کی یش راج فلمز کے ساتھ یہ تیسری فلم ہے جبکہ اس سے قبل وہ مذکورہ پروڈکشن کمپنی کی فلموں ”فنا“ اور ”دھوم 3“ میں کام کر چکے ہیں۔عامر کی آخری فلمیں ”دھوم تھری“ اور ”پی کے“ بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھیں اور ان کی آنے والی فلم ”دنگل“ ہے جس میں وہ ریسلر ماہ ویر سنگھ کا کردار نبھا رہے ہیں اور یہ فلم دسمبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 09/09/2016 - 14:48:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :