بالی ووڈ سٹار عامر خان کے گھر چوری، 50 لاکھ کے زیورات غائب

ابتدائی طور پر گھر کے تین نوکروں کو چوری کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے‘مقدمہ درج کرلیاگیا عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم دنگل کی پرموشن کیلئے ملک بھر کے دورے کر رہے ہیں

بدھ 30 نومبر 2016 11:46

بالی ووڈ سٹار عامر خان کے گھر چوری، 50 لاکھ کے زیورات غائب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2016ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے گھر چوری کی واردات میں 50 لاکھ مالیت کے زیورات چرا لئے گئے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار عامر خان ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم دنگل کی پرموشن کیلئے ملک بھر کے دورے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اہلیہ کرن راؤ اور ان کا بیٹا آزاد خان بھی ان کے ہمراہ نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ چوروں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے گھر کا صفایا کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے گھر سے تقریباً 50 لاکھ مالیت کے زیورات کو چرا لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر گھر کے تین نوکروں کو چوری کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔ کرن راؤ کے ایک رشتہ دار نے واقعے کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
وقت اشاعت : 30/11/2016 - 11:46:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :