- Home
- شوبز
- سنسر شپ پالیسی میں فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی جا ..
سنسر شپ پالیسی میں فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، مریم اورنگزیب
وزیراعظم خود بھی آرٹ اینڈ کلچر میں دلچسپی رکھتے ہیں،انڈسٹری کی ہرممکن معاونت کی جائیگی ،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:35
(جاری ہے)
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل آرٹسٹ کنونشن دسمبر یا جنوری میں منعقد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف نیشنل آرٹس فنڈ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ سے نہ صرف آرٹسٹوں کی مالی معاونت کی جائے گی بلکہ نئے آنے والے ٹیلنٹ کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فلمیں نہیں بنا سکتی لیکن فلمیں بنانے والوں کی معاونت کر سکتی ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وہ کانفرنس کی صرف افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے نہیں آئی ہیں بلکہ وہ دو دن کانفرنس میں شریک رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری ٹیم یہاں موجود ہے تاکہ ہم اس انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، کانفرنس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور اس سے حکومت اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے درمیان خلا کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ فلم انڈسٹری کو ترقی دیں۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک بھر میں تھیٹر اور فلم انڈسٹری کو دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور محفوظ پاکستان کے لئے آرٹسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت اور انڈسٹری کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گی۔ قبل ازیں ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی کی چیئر پرسن عتیقہ اوڈھو نے کانفرنس میں شرکت کرنے پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو فروغ دینا ہے، عتیقہ اوڈھوفوکس پی کے 16 کے نام سے کانفرنس کے انعقاد کا سہرا ایف پی سی سی آئی کو جاتا ہی, یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کے سامنے جائے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خالد تواب نے کہا کہ فیڈریشن نے انٹرٹیمنٹ انڈسڑی کو فروغ دینے کے لئے اس کانفرنس کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے کبھی انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کو سپورٹ نہیں کیا لیکن یہ وقت کی ضرورت ہے کہ انڈسٹری کو ترقی ملے تاکہ نیا ٹیلنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ خالد تواب نے کہا کہ بزنس اور انٹرٹینمنٹ کا چولی دامن کا ساتھ ہے، یہی وجہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی خواہش ہے کہ اس کانفرنس کا انعقاد ہر سال کیا جائے۔ کانفرنس سے سینئر آرٹسٹ انور مقصود نے بھی خطاب کیا جبکہ فلم اینڈ پروڈکشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Mads Mikkelsen
Zil-e-Huma
Sanjay Dutt
Emma Stone
Rakesh Roshan
Audrey Hepburn
Vanessa Hudgens
Johnny Depp
Selena Gomez
Asim Azhar
Blake Lively
Sanam Baloch
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا