بالی وڈ اداکار عامر خان کا جنید جمشید کی شہادت پر افسوس کا اظہار

muhammad ali محمد علی منگل 13 دسمبر 2016 22:33

بالی وڈ اداکار عامر خان کا جنید جمشید کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے جنید جمشید کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کی شہادت پر بالی وڈ کے اداکار عامر خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ خاص کر جب جنید جمشید کی شہادت کا علم ہوا تو دل بہت رنجیدہ ہوا۔ جنید جمشید سے حج کے دوران اور اس کے علاوہ 3 مرتبہ ملاقات ہوئی تھی۔ جنید جمشید کے ساتھ گزارے لمحات میں احساس ہوا کہ ان کا دل بہت بڑا ہے۔ جنید بہت ہی بہترین اور مذہبی انسان تھے۔

وقت اشاعت : 13/12/2016 - 22:33:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :