گلوکار نعمان جاوید’’چائے والے‘‘ کے بڑے بھائی بنیں گے

چائے والا ارشد خان بھی فلم’’کبیر‘‘ کا حصہ ہیں‘فلم کی شوٹنگ اگلے سال عید سے قبل مکمل ہو گی

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:02

گلوکار نعمان جاوید’’چائے والے‘‘ کے بڑے بھائی بنیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) اسلام آباد کے ایک چائے کے اسٹال سے مقبولیت حاصل کرنے والے ارشد خان کی پہلی فلم’’کبیر‘‘ میں اب ان کے ساتھ گلوکار نعمان جاوید بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔یہ صرف چائے والے ارشد خان کی ہی نہیں بلکہ گلوکار نعمان جاوید کی بھی ڈیبیو فلم ہوگی جسے 2017 میں ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گلوکار نعمان جاوید نے بتایا کہ اس فلم میں میرا کردار ایک ولن کا ہے، ایک ایسے شخص کی کہانی جس کی زندگی کی اچھی شروعات ہوتی ہے تاہم بعد ازاں جرائم کی دنیا سے تعلق بڑھ جاتا ہے، جس کے بعد وہ اچھے سے برا اور دوبارہ بٴْرے سے اچھا بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چائے والا ارشد خان بھی اس فلم کا حصہ ہیں جو میرے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرتے نظر آئے گا۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ میثم علی اور ریچل خان ہی اس فلم کو پروڈیوس بھی کررہے ہیں، نعمان کے مطابق اب تک اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نہیں ہوا، تاہم امید ہے کہ اسے اگلے سال عید سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/12/2016 - 12:02:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :