گلوکارہ حنا ملک کی بحریہ ٹائون میں شاندار پرفارمنس

گلوکارہ نے اپنے نئے البم کے نغمے سنائے ، شائقین بے خودی میں جھومتے رہے

بدھ 4 جنوری 2017 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) لالی ووڈ کی کمسن گلوکارہ حنا ملک نے بحریہ ٹائون میں نئے سال کی تقریب میں فن کا مظاہرہ کر کے محفل لوٹ لی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گلوکارہ کو بحریہ ٹائون میں نئے سال کی آمد کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنے نئے البم میں شامل گیت سنا کر شائقین سے بے حد داد حاصل کی ۔حنا ملک کے گیتوں پر شائقین بے خود ہوکر جھومتے رہے ، اس موقع پر حنا ملک نے کہا کہ وہ ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں کیلئے بھی گیت گانے کی خواہشمند ہیں اور جب بھی انہیں فلموں کیلئے گانے کا موقع ملا تو وہ اپنی آواز کا جادو فلموں میں بھی جگائیں گی ۔

وقت اشاعت : 04/01/2017 - 16:39:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :