سلمان خان اور رنبیر کپور کی فلموں کے درمیان رواں سال کرسمس کے موقع پر باکس آفس پر تصادم کا امکان

اتوار 8 جنوری 2017 10:50

سلمان خان اور رنبیر کپور کی فلموں کے درمیان رواں سال کرسمس کے موقع پر باکس آفس پر تصادم کا امکان

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) بالی وڈ میں ایک دوسرے کے سخت حریف سلمان خان اور رنبیر کپور کی فلموں کے درمیان رواں سال کرسمس کے موقع پر باکس آفس پر تصادم کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور اداکارہ کترینہ کیف کی وجہ سے سلمان خان کی ناراضی مول چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ طویل عرصے سے دونوں کے تعلقات کشیدہ ہیں جب کہ دونوں اداکار تقریبات میں بھی ایک دوسرے کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی رنبیر کپورکو لے کر سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس کی نمائش بھی کرسمس کے موقع پر کی جائے گی جبکہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے ہدایتکار علی عباس ظفر نے بھی 21 دسمبر کو فلم کی نمائش کا اعلان کیا ہے جس کے بعد رواں سال کرسمس کے موقع پر دنوں فلموں کے مابین باکس آفس پر ٹکرائو کا خطرہ ہے۔دونوں فلموں کی ایک ساتھ نمائش کے اعلان کے ساتھ ہی باکس آفس پر بڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ سلمان خان اور رنبیر کپور کی فلموں کی شوٹنگ رواں ماہ شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/01/2017 - 10:50:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :