معروف گلوکار کا بیوی سے طلاق کیلئے عدالت سے رابطہ

منگل 31 جنوری 2017 13:17

معروف گلوکار کا بیوی سے طلاق کیلئے عدالت سے رابطہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) معروف گلوکار اور موسیقار نے بیوی سے علیحدگی کیلئے عدالت سے رابطہ کرلیا، وشال ڈڈلانی نے پریالی کپور سے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی۔معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار وشال ڈڈلانی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ پریالی کپور سے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا ہے کہ وشال اور ان کی اہلیہ کئی سالوں سے علیحدہ زندگی گزار رہے تھے، اب دونوں نے طلاق کیلئے باضابطہ طور پر تحریری درخواست عدالت میں دائر کردی ہے۔بھارتی موسیقار کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے واحد بیان جاری کیا جارہا ہے کیونکہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کا احترام کیا جائے گا، مجھے یقین ہے کہ میں اور پریالی طلاق کے بعد بھی ہمیشہ کی طور دوست رہیں گے، ہمارے خاندان ایک دوسرے سے کافی قریب ہیں اور یقیناً آئندہ بھی رہیں گے۔
وقت اشاعت : 31/01/2017 - 13:17:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :