شاہ رخ خان فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں دونوں خانز تقریباً 15 سال بعد بڑے پردے پر اکھٹے نظرآئیں

جمعرات 2 فروری 2017 12:00

شاہ رخ خان فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) بالی ووڈ کے کنگ اور دبنگ خان کی دوستی کے چرچے تو بہت سنائی دیتے ہیں مگر اب دونوں ایک ساتھ فلم میں کام کرنے پر بھی رضا مند ہوگئے ہیں جب کہ شاہ رخ سلمان خان کی نئی فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘ میں مختصر کردار ادا کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بالی وووڈ کے خانز شاہ رخ اور سلمان نے ایک ایوارڈ شو میں ایک ساتھ شرکت کرکے کئی سالہ پرانی دشمنی کا خاتمہ کیا تھا اوراس کے بعد دونوں خانزکی دوستی کے چرچے ہونے لگے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کارکرن جوہرنے انہیں اکھٹے کاسٹ کرنے کا ارادہ بھی کیا۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں سلمان خان مرکزی کردارادا کررہے ہیں جب کہ فلم میں شاہ رخ خان ایک جادوگر کا مختصر کردار ادا کریں گے اور یوں دونوں خانز تقریباً 15 سال بعد بڑے پردے پر اکھٹے نظرآئیں گے، فلم اس سال عید پرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ہدایت کار کبیرخان نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک تصویر بھی جاری کی جس میں لکھا گیا کہ ’’ میرے کرن ارجن آئیں گے، زمین کی چھاتی پھاڑ کے آئیں گے، آسمان کا سینا پھاڑ کر آئیں گے۔واضح رہے سلمان خان اور شاہ رخ خان اس سے قبل فلم کرن ارجن، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے اور ہم تمہارے ہیں صنم میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 12:00:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :