ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے دو رکنی بینچ تشکیل

جسٹس فاروق احمد شاہ بینچ کی سربراہی کے فرائض انجام دیں گے ، عدالتی حکم کے باوجود نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا :ایان علی

پیر 6 فروری 2017 12:17

ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کیلئے دو رکنی بینچ تشکیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو 8 فروری کو سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر ماڈل گرل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق احمد شاہ کی سربراہی میں بینچ 8 فروری کو سماعت کرے گا۔ ایان علی نے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو دس دن کے اندر میرا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا ، تیرہ دن گزرنے کے باوجود میرا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے بھی وفاقی حکومت کی اپیل خارج کر دی ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے میرا نام ای سی ایل سی خارج کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
وقت اشاعت : 06/02/2017 - 12:17:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :