بالی وڈ فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا ‘‘ کے گانے کی ویڈیوجاری

فلم میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے فلم رواں سال 10مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 7 فروری 2017 12:07

بالی وڈ فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا ‘‘ کے گانے کی ویڈیوجاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) حال ہی میں فلم فیئر اپنے نام کرنے والی بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ اورورون دھون ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے، بالی وڈ فلم ’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘ کے سیکوئل ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیوجاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ کے بول پر مبنی اس گانے کو دیو نیگی، نیہا ککر، مونالی ٹھاکر اور اِکا سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس شبیر احمد نے ترتیب دیئے ہیں۔

ششانک کھیتن کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان، موہت مروہ اور شویتاباسو پراساد شامل ہیں، واضح رہے کہ فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ ‘رواں سال 10مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 07/02/2017 - 12:07:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :