بالی وڈ فلموں میں گانوں کا رجحان وقت کے ساتھ ساتھ بڑھنے لگا ،ْرنبیر اور کترینہ کی فلم میں 29 گانے شامل

فلم جگا جاسوس کے ٹریلر میں بھی ڈائیلاگز سے زیادہ میوزک کو پیش کیا گیا تھا ،ْجسے مداحوں نے خوب سراہا فلم جگا جاسوس رواں سال 7 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

جمعہ 10 فروری 2017 12:01

بالی وڈ فلموں میں گانوں کا رجحان وقت کے ساتھ ساتھ بڑھنے لگا ،ْرنبیر اور کترینہ کی فلم میں 29 گانے شامل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) بالی وڈ فلموں میں گانوں کا رجحان وقت کے ساتھ ساتھ بڑھنے لگا اب ربینر اور کترینہ کیف کی فلم میں 29گانے شامل کئے گئے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلم اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم جگا جاسوس ہے جس کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کررہے ہیں۔فلم جگا جاسوس کے ٹریلر میں بھی ڈائیلاگز سے زیادہ میوزک کو پیش کیا گیا تھا ،ْجسے مداحوں نے خوب سراہا۔

فلم کے میوزک کمپوزر پریتم کے مطابق جگا جاسوس میں 29 گانے شامل کرنا بھی اس کی کہانی کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ فلم میں رنبیر کپور اپنے ہر جذبے کو گانے کی صورت میں بیان کریں گے فلم میں نہایت منفرد موسیقی شامل کی گئی ہے اور امید ہے کہ شائقین کو یہ بے حد پسند آئے گی ،ْیہ ایک میوزیکل فلم ہے، جو طویل عرصے بعد مداحوں کو دیکھنے کو ملے گی۔خیال رہے کہ فلم جگا جاسوس میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے جاسوس کا کردار ادا کیا۔گزشتہ سال دونوں اداکاروں کے بریک اپ کے بعد یہ ان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی جس کی پروموشنز کا جلد آغاز کیا جائیگا۔انوراگ باسو کی ہدایات میں بننے والی فلم جگا جاسوس رواں سال 7 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/02/2017 - 12:01:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :