فلم نامعلوم افراد کے مرکزی اداکار محسن عباس حیدر نے بیوی کو طلاق دیدی

جمعہ 10 فروری 2017 12:58

فلم نامعلوم افراد کے مرکزی اداکار محسن عباس حیدر نے بیوی کو طلاق دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار نے صرف ڈیڑھ سال بعد ہی اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی، محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کی شادی 2015ء میں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

مقامی ویب سائٹ کے مطابق آر جے کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے فلم اور ٹیلی ویژن اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل کو شادی کے ڈیڑھ سال بعد طلاق دے دی، دونوں کی شادی 2015ء میں ہوئی تھی۔

محسن عباس حیدر دو فلموں نامعلوم افراد اور تیری میری لو اسٹوری میں کام کرچکے ہیں جبکہ متعدد ڈراموں اور کامیڈی شوز میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ محسن عباس حیدر فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں، محسن اور فاطمہ نے مختصر بندھن کے بعد ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں، تاہم تاحال طلاق کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں
وقت اشاعت : 10/02/2017 - 12:58:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :