ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ برقرار ہے‘سپریم کورٹ

بدھ 22 فروری 2017 13:21

ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ برقرار ہے‘سپریم کورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ برقرار ہے۔ عدالت نے ایان علی اور وزارت داخلہ کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایان علی ای سی ایل کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایان علی کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اگر ہمارے کسی حکم پر عمدرامد نہ ہوا تو معاملے کو ہائی کورٹ پر نہیں چھوڑیں گے بلکہ خود دیکھیں گے۔عدالت نے وزارت داخلہ کے وکیل کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر نقطہ چینی پراظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آپ کا اسرار ہے تو ہم پورے معاملے کو دوبارہ دیکھ لیتے ہیں پھر یہ نہ ہو آپ ہائی کورٹ کی توہین عدالت بھول جائیں ہم خود آپ کو توہین عدالت پر طلب کر لیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:21:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :