سیلفی کیلئے لٹکنے پر روسی ماڈل کو دبئی پولیس کی تنبیہ

بدھ 22 فروری 2017 13:37

سیلفی کیلئے لٹکنے پر روسی ماڈل کو دبئی پولیس کی تنبیہ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) پولیس نے ایک روسی ماڈل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بلند عمارت سے بغیر کسی حفاظتی بیلٹ کے لٹکنے کی کوشش ا?ئندہ نہیں کریں۔ 22 سالہ روسی ماڈل وکٹوریہ کا ہاتھ ان کے اسسٹنٹ نے پکڑا اور وہ 73 منزلہ دبئی مرینا عمارت سے فوٹو شوٹ کے لیے لٹک گئیں۔

(جاری ہے)

وکٹوریہ نے اپنی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں ا? رہا کہ میں نے ایسا کیا۔

میں جب بھی ویڈیو دیکھتی ہوں تو میری ہتھیلیوں میں پسینہ ا? جاتا ہے تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ کو طلب کیا ہے اور حلف نامے پر دستخط کرائے ہیں کہ وہ اپنے کام کے لیے آئندہ اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گی۔
وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:37:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :