گلوکارہ راگنی نے دبئی میں میوزیکل کمپنی بنالی

جمعہ 24 فروری 2017 12:23

گلوکارہ راگنی نے دبئی میں میوزیکل کمپنی بنالی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) گلوکارہ راگنی نے دبئی میں میوزیکل کمپنی بنالی ،اپنی البم کے ساتھ دوسرے گلوکاروں کے البم بھی تیار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ راگنی نے دبئی میں اپنی مصروفیات کے پیش نظروہاں اپنی ذاتی میوزیکل کمپنی قائم کرلی ہے جس کے تحت راگنی کے البم ریلیز ہو اکر یںگے ۔ علاوہ ازیں اس میوزیکل کمپنی میں پاکستان اور بھارت کے گلوکاروں کے میوزیکل البم بھی تیار کئے جائیں گی ۔راگنی ان دنوں اپنی کمپنی کو بھرپور وقت دینے کے ساتھ دبئی میں منعقدہ لائیو شوز میں اپنی پرفامنس کا مظاہرہ بھی کررہی ہیں اور اپریل میں وہ چند روز کے لئے پاکستان آئیں گی ۔

وقت اشاعت : 24/02/2017 - 12:23:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :