انوشکا نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

اداکارہ اب اپنی فلم کی تشہیر کے ساتھ مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطے میں رہیں گی

ہفتہ 25 فروری 2017 11:47

انوشکا نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔بالی ووڈ میں فلموں کی تشہیر کے لیے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں جس سے ان کے بزنس پر اچھا خاصا فرق پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ تشہیر کے لیے صف اول کے اداکار بھی کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں اوراب انوشکا شرما نے ایک حیرت انگیزتشہیری مہم متعارف کرادی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبرسوشل میڈیا پر شیئرکردیا ہے جس کے بعد ان کا نمبر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ ان کے نمبر پر مداحوں کے فون اور پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا واٹس ایپ نمبر اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلوری‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جاری کیا ہے جس سے اب وہ فلم کی تشہیر کے ساتھ اپنے مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطے میں رہیں گی۔واضح رہے کہ فلم ’’پھلوری‘‘انوشکا شرما کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی دوسری فلم ہے جسے 24 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 11:47:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :