برٹ ایوارڈز کی تقریب میں کیٹی پیری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ٹرمپ اور تھریسامے کے پتلے بھی رقص کرتے رہے

ہفتہ 25 فروری 2017 11:58

برٹ ایوارڈز کی تقریب میں کیٹی پیری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مذاق کا نشانہ بنا ڈالا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) برطانیہ میں ہونے والے برٹ ایوارڈز تقریب کے دوران امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کومذاق کا نشانہ بنا کربرٹ ایوارڈزکا میلا لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلیری کلنٹن کی حمایتی گلوکارہ کیٹی پیری نیا گانا پرفارم کرنے اسٹیج پر آئیں تو ان کے ساتھ دو بڑی بڑی کٹھ پتلیاں بھی ناچتی ہوئی وہاں آگئیں۔ان کٹھ پتلیوں نے ویسے لباس پہنے ہوئے تھے جو اس سال واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملاقات کے دوران پہنے تھے۔ دونوں کٹھ پتلیوں کے چہروں کی جگہ کھوپڑیاں تھیں جب کہ پس منظر میں چھوٹے چھوٹے وائٹ ہاؤس بھی نمایاں تھے۔

وقت اشاعت : 25/02/2017 - 11:58:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :