فلمسٹار ثناء نے بین الاقوامی ماڈل ایان عابد کو مستقبل کا سپر سٹار قرار دیدیا

ہفتہ 25 فروری 2017 12:52

فلمسٹار ثناء نے بین الاقوامی ماڈل ایان عابد کو مستقبل کا سپر سٹار قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) فلمسٹار ثناء نے بین الاقوامی ماڈل ایان عابد کو مستقبل کا سپر سٹار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل ماڈل ایان عابد ان دنوں انگلینڈ سے پاکستان آئے ہوئے ہیں ۔گزشتہ روز انہوںنے ثناء سے ایک تقریب کے دوران ملاقا ت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ثناء نے ایان عابد پاکستان آکر ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کا م کرنے کا مشور ہ دیا۔

جس پر ایان عابد نے ثناء کو بتایا کہ وہ بیرو ن ملک ماڈلنگ کرنے کے ساتھ اپنی سٹڈی میں مصروف ہیں تاہم بہت جلد پاکستان آکر ماڈلنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ اپنا پروڈکشن ہائوس بنانے کا پروگرام بھی بنا رکھا ہے ۔جس پر ثناء نے کہا کہ وہ پہلی پروڈکشن میں ان کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کریں گے جس کا ایان عابد نے وعدہ بھی کرلیا ۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 12:52:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :