دپیکا ساتھی اداکارہ پریانکا سے موازنہ کرنے پر پھٹ پڑیں

میرا موازنہ سونم کپور، انوشکا شرما اور سوناکشی سنہا سے تو کیا جاسکتا ہے لیکن پریانکا چوپڑا کیساتھ میرا کوئی جوڑ نہیں میرا اور پریانکا کے کام کرنے کا انداز اور ضروریات ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، دپیکا پڈوکون

پیر 27 فروری 2017 11:48

دپیکا ساتھی اداکارہ پریانکا سے موازنہ کرنے پر پھٹ پڑیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہیں لیکن جب ایک انٹرویو کے دوران دپیکا کا موازنہ پریانکا سے کیا گیا تو انہیں بہت ناگوار گزرا۔بالی ووڈ پرستاروں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے والی تونک جھونک سے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں، اداکار عوام اور میڈیا کے سامنے تو ایک دوسرے سے لڑائی یا تکرار نہیں کرتے لیکن ان کے بیان یا انداز بیان سے کہیں نا کہیں ان کے درمیان چلنے والی چیقلش کے راز فاش ہو ہی جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران جب بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا موازنہ ساتھی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پریانکا کے اپنے کرئیرمیں آگے بڑھنے سے واقف ہیں لیکن میرا اداکارہ سے موازنہ کرنا بہت زیادہ عجیب لگتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرا موازنہ سونم کپور، انوشکا شرما اور سوناکشی سنہا سے تو کیا جاسکتا ہے لیکن پریانکا چوپڑا کے ساتھ میرا کوئی جوڑ نہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ اپنے اپنے پیشے کے حوالے سے ہم دونوں ہی اچھا کام کررہی ہیں لیکن ہماری دنیا ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے، میرا اور پریانکا کا کام کرنے کا انداز یکسر مختلف ہے، ان کے کرئیرکے حوالے سے ضروریات اورمطالبات کچھ اور ہوں گے اور میرے کچھ اور۔ اداکارہ کا اپنی نئی آنے والی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے بہت سے اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں لیکن ابھی تک کسی بھی فلم کو فائنل نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 11:48:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :