جیکولین فرنینڈس اور سلمان خان فلم ’’کک ٹو‘‘میں اکھٹے نظر آ سکتے ہیں

پیر 27 فروری 2017 13:57

جیکولین فرنینڈس اور سلمان خان فلم ’’کک ٹو‘‘میں اکھٹے نظر آ سکتے ہیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور سلمان خان فلم ’’کک ٹو‘‘میں اکھٹے نظر آ سکتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز ساجد ناڈیاوالا کافی عرصے سے اپنی سپر ہٹ فلم ’’کک‘‘کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔سلمان بھی’’کک ٹو‘‘ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ساجد سلمان خان کے کہنے پر ہی کک کے سیکوئل کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔اسی درمیان ایمی جیکسن پر سلمان خان مہربان ہو گئے اور افواہ اڑنے لگی کہ ایمی کو ’’کک ٹو‘‘ میں سلمان کی ہیروئن بننے کا موقع ملے گا۔تاہم اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فلم کے لیے جیکولین فرنینڈس سلمان کی ہیروئن بنیں گی۔فلم کی سکرپٹ فائنل ہونے پرسلمان خان کو دکھایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:57:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :