مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ‘سنگیتا

منگل 28 فروری 2017 13:17

مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ‘سنگیتا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) اداکارہ و ہدایتکارہ میڈم سنگیتا نے کہا ہے کہ مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ، اس وقت جتنے بھی پروڈیوسر فلمیں بنا رہے ہیں اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں میڈم سنگیتا نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو کوششیں آج ہو رہی ہیں اگر یہ 10سال پہلے شروع ہو جاتیں تو انڈسٹری بحران کا شکار نہ ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے ۔

وقت اشاعت : 28/02/2017 - 13:17:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :