گلوکارہ کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم نے اپنی راہیں جدا کر لیں

جمعرات 2 مارچ 2017 13:03

گلوکارہ کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم نے اپنی راہیں جدا کر لیں
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) گلوکارہ کیٹی پیری اور اداکار اورلینڈو بلوم نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔ہالی وڈ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ایک سال قبل دوستی کا آغاز ہوا تھا لیکن آمدہ اندرونی اطلاعات کے مطابق دونوں ایکدوسرے سے الگ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں نے آخری مرتبہ آسکر ایوارڈز کی تقریبات میں اکھٹے شرکت کی تھی جس کے بعد انہوں نے تعلق توڑ دیا تاہم ان کے ترجمان کے مطابق ان دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ موجود ہے اور وہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے رہیں گے۔

وقت اشاعت : 02/03/2017 - 13:03:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :