بھارتی اداکار سلمان خان کپڑوں کے برانڈ کے بعد اپنا اسمارٹ فون بھی لانچ کرینگے

بینگ اسمارٹ کے نام سے ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کروا لیا ،مینوفیکچرنگ کیلئے چینی پلانٹ ، فون کے ابتدائی ماڈل کا بھی انتخاب کرلیا گیا

جمعہ 10 مارچ 2017 18:19

بھارتی اداکار سلمان خان کپڑوں کے برانڈ کے بعد اپنا اسمارٹ فون بھی لانچ کرینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) بھارتی اداکار سلمان خان کپڑوں کے برانڈ کے بعد اب اپنا اسمارٹ فون بھی لانچ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اکشے کمار، اجے دیوگن اور کاجل سمیت کئی بھارتی اداکاروں نے فلمی کیریئر کے علاوہ اور بھی کئی دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اسی طرح سلمان خان بھی اداکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد پروڈکشن میں قدم رکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اب سلمان خان نے ایک بالکل نئے اور جدید کاروبار میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اسمارٹ فون کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہوں نے بینگ اسمارٹ کے نام سے ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کروا لیا ہے جبکہ انہوں نے مینوفیکچرنگ کے لئے چینی پلانٹ اور فون کے ابتدائی ماڈل کا بھی انتخاب کرلیا ہے جو جدید آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ہے۔ سلمان خان نے اپنے اسمارٹ فون کی قیمت 20 ہزار تک رکھی ہے جسے رواں سال متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 10/03/2017 - 18:19:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :