وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی درخواست پر اسد خٹک سے صلح کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 13 مارچ 2017 23:42

وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی درخواست پر اسد خٹک سے صلح کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2017ء) وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی درخواست پر اسد خٹک سے صلح کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر طلاق کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹی وی چینل پر اکھٹے مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر اسد خٹک نے ان پر ہاتھ اٹھانے کے علاوہ انہیں ذہنی طور پر بہت اذیت دی جس کے بعد انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر اسد خٹک نے وینا ملک سے اپنی تمام غلطیوں پر معافی مانگتے ہوئے ان کا اذالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جبکہ اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی مداخلت کرتے ہوئے وینا ملک سے درخواست کی کہ وہ اسد خٹک سے صلح کر لیں۔ وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی درخواست قبول کرتے ہوئے اسد خٹک سے صلح کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 23:42:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :