بالی ووڈ اداکار عامر خان 51برس کے ہو گئے

قیامت سے قیامت تک پہلی کامیاب فلم اور پھر دو سو سے زائد شاندار موویز میں کام کیا عامر خان 4 نیشنل ، 8 فلم فیئر ، پدما شری ، پدما بھوشن سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں ْ فلم’’ یادوں کی بارات ‘‘میں عامر خان نے محض 8 برس کی عمر میں پہلی بار کیمرے کا سامنا کیا

منگل 14 مارچ 2017 11:50

بالی ووڈ اداکار عامر خان 51برس کے ہو گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) بالی ووڈ اداکار ، ہدایتکار اور پروڈیوسر عامرنے زندگی کی 51بہاریں دیکھ لیں ۔ جاندار انداز اور کمال اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ اداکار عامر خان مسٹر پرفیکٹ کہلائے ۔ قیامت سے قیامت تک پہلی کامیاب فلم اور پھر دو سو سے زائد شاندار موویز میں کام کیا ،عامر خان زبردست اداکار ہیں ، دل ، جو جیتا وہی سکندر ، ، انداز اپنا اپنا ، راجہ ہندوستانی ، سرفروش ، منگل پانڈے ، عامر خان کی ہر فلم کامیاب رہی ۔

(جاری ہے)

تارے زمین پر میں استاد ، تھری ایڈیٹس میں طالبعلم اور پی کے میں خلائی مخلوق عامر ہر کردار میں ڈھلنے کا ڈھنگ بخوبی جانتے ہیں ۔ان کی متعدد فلمیں سو کروڑ کلب کا ممبر بنیں ۔ ہدایتکارہ کرن راؤ ان کی اہلیہ ہیں ، حال ہی میں دنگل فلم میں زبردست پرفارم کرنے والے عامر خان اب ٹھگ آف ہندوستان میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ چار نیشنل ، آٹھ فلم فئیر ، پدماشری اور پدما بھوشن سمیت متعدد ایوارڈ عامر خان کی گیلری کی زینت ہیں ۔عامر خان کے والد ناصر حسین بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار ہیں جن کی فلم’’ یادوں کی بارات ‘‘میں عامر خان نے محض 8 برس کی عمر میں پہلی بار کیمرے کا سامنا کیا -
وقت اشاعت : 14/03/2017 - 11:50:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :