شاہ رخ خان کی عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر جا کر مبارکباد

بدھ 15 مارچ 2017 12:33

شاہ رخ خان کی عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر جا کر مبارکباد
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) اداکار شاہ رخ خان نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر جا کر ان کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر سپر سٹار شاہ رخ خان نے علی الصبح بندرا میں ان کی رہائش گاہ پر جا کرانہیں مبارکباد دی ۔اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ شاہ رخ خان اور میں دوستوں کی طرح ملے اور ہمارے درمیان کام کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔واضح رہے کہ عامر خان اور شاہ رخ خان اس سے قبل دبئی میں کاروباری شخصیت اجے بجلی کی سالگرہ کے موقع پر ملے تھے ۔

وقت اشاعت : 15/03/2017 - 12:33:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :