گرینڈ ورلڈ ٹور میں سلمان خان کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں، بپاشا باسو

جمعرات 16 مارچ 2017 12:32

گرینڈ ورلڈ ٹور میں سلمان خان کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں، بپاشا باسو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسونے کہا ہے کہ وہ بہت جلد گرینڈ ورلڈ ٹور "د بنگ "میں سلمان خان کے ساتھ پرفارم کریں گی اور اس کے لئے وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ بیپاشا باسو نے ہیلتھ میگزین کے کور لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرینڈ ورلڈ ٹور "دا بنگ "میں سلمان خان کے ساتھ پرفارم کرنے کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے 2003 ء میں سلمان کے ساتھ پرفارم کیا تھا ، اس وقت وہ بچی تھیں اور لوگوں کے سامنے پرفارم کرتے ہوئے ڈرتی تھیں ۔وہ 21 اپریل کو سڈنی ،22 اپریل کو آکلینڈ اور 23 اپریل کو میلبورن جائیں گی ۔بپاشا باسو نے کہا کہ میں نے کبھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پرفارم نہیں کیا اس لئے بہت پرجوش ہوں ۔ٹور کے دوران موسیقار بادشاہ ،سلمان کی فلم جے ہو کیی اداکارہ ڈیزی شاہ اور کوریوگرافر و فلمساز پرابھودیوا بھی ساتھ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 12:32:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :