سلمان خان نے سری دیوی کو بولی وڈ ‘‘خانز’’ سے بھی بڑی اداکارہ قرار دیدیا

جمعرات 16 مارچ 2017 13:53

سلمان خان نے سری دیوی کو بولی وڈ ‘‘خانز’’ سے بھی بڑی اداکارہ قرار دیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) بولی وڈ کے سلطان سلمان خان نے ماضی کی معروف اداکارہ سری دیوی کوممبئی میں ایک ایوارڈ فنکشن کے دوران خود سے عامر خان سے اور شاہ رخ خان سے بڑی اداکارہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایوارڈ تقریب میں سری دیوی کی نئی فلم ‘‘مام’’کاپہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا ،اس موقع پر سلمان سری دیوی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ،انہوں نے شو کے میزبان منیش پول کو درمیان سے روک دیا اور کہنے لگے’’عامر خان،شاہ رخ خان،اکشے کمار ہم سب نے بہت ساری فلمیں کی ہیں،عامر نے تقریباً 50 فلمیں کی ہیں،وہ سال میں صرف ایک فلم کرتے ہیں،شاہ رخ خان 100 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکے ہیں،جبکہ میں 250-275فلمیں کرچکا ہوں ،لیکن اس سب کے باوجود ہماری انڈسٹری میں ایک لیجنڈ اداکارہ ہیں،جو بہت باصلاحیت،محنتی اورپروفیشنل ہیں،اور اب تک تقریباً300 فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز بطور چائلڈ اداکارہ کیا ،ہمارے کام کا موازنہ ان سے ہر گز نہیں کیا جا سکتا ،وہ اور کوئی نہیں سری دیوی ہیں،سلمان نے اداکارہ کو ایشین ایج قرار دے دیا۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 13:53:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :