فلمسٹار میرا نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 مارچ 2017 11:08

فلمسٹار میرا نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ2017ء) : فلمسٹار میرا اپنے بیانا اور بے پرواہ انداز کی وجہ سے اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ۔ تاہم اب فلمسٹار میرا نے معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں فلمسٹار میرا کا کہنا تھا کہ میں دین سے متعلق آگہی اور خواتین سے متعلق کچھ پیچیدگیوں کے سلسلے میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خدمت میں گزارش پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری کی بحالی کی طرف بھی توجہ دیں۔ انہوں نے فنکاروں کے مالی مسائل پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں فلم انڈسٹری کا جام پہیہ ایک مرتبہ پھر متحرک ہو سکتا ہے۔لاہور میں فلم انڈسٹری بحال ہونے سے فنکاروں کے مسائل حل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 18/03/2017 - 11:08:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :