سلمان خان " ٹائیگر زندہ ہی" میں بھیڑیوں سے لڑتے ہوئے دکھائی دیں گے

ہفتہ 18 مارچ 2017 13:48

سلمان خان " ٹائیگر زندہ ہی" میں بھیڑیوں سے لڑتے ہوئے دکھائی دیں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم" ٹائیگر زندہ ہی" میں بھیڑیوں سے لڑتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم" ٹائیگر زندہ ہی" میں مکمل ایکشن کردار نبھا رہے ہیں،فلم کے ایک منظر میں ان پر بھیڑیے حملہ کریں گے اور وہ ان سے جان چھڑانے کے لئے ان سے جنگ کرتے ہوئے دکھائی دیں گے،یہ فلم کا سب سے خوفناک منظر ہو گا،فلم میں ان کی ہیروئن اداکارہ کترینا کیف ہوں گی،سال 2012 میں ریلیز ہونیوالی فلم "ایک تھا ٹائیگر "کے بعد یہ دوسری فلم ہوگی جس میں یہ جوڑی اکٹھے نظر آئے گی،فلم جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/03/2017 - 13:48:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :