عامر خان سے فلموں پر بات نہیں کرتا ،ْ شاہ رخ خان

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:37

عامر خان سے فلموں پر بات نہیں کرتا ،ْ شاہ رخ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ جب بھی وہ اداکار عامر خان سے ملتے ہیں تو اس وقت ان سے فلموں کے حوالے سے کچھ بھی بات نہیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارسے انٹریوکے دوران پوچھا گیا کہ وہ مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں توکنگ خان نے جواب دیا کہ میں نے عامر خان سے ان کے گھر پر ضرور ملاقات کی ہے لیکن میں صرف اس لیے گیا تھا کیونکہ عامر کی سالگرہ تھی اورمیں انہیں سالگرہ پرمبارکباد دینے گیا تھا اور ہم دونوں جب بھی ملاقات کرتے ہیں تو فلموں کی کوئی بات نہیں کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا ہم دونوں کو فلموں پر بات کئے بہت عرصہ ہوگیا، جب بھی ہم ملتے ہیں تو گپ شپ کرتے ہیں، مصروفیت نہیں ہوتی تو کبھی میں ملنے چلا جاتا ہوں اور کبھی عامر خود آجاتا ہے۔ اداکار سے عامرخان کو سالگرہ پر تحفہ دینے کے حوالے سے پوچھا انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں بس سب کو گلے لگالیتا ہوں ،ْ عامرکی سالگرہ پر میں ان کے ساتھ بس تھوڑا وقت گزارنا چاہتا تھا۔
وقت اشاعت : 18/03/2017 - 16:37:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :