ایوش شرما کو بالی وڈ میں آنے کیلئے ہماری ضرورت نہیں ، سہیل خان

منگل 21 مارچ 2017 12:20

ایوش شرما کو بالی وڈ میں آنے کیلئے ہماری ضرورت نہیں ، سہیل خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) بالی وڈاداکار وفلمساز سہیل خان کا کہنا ہے کہ ان کے بہنوئی ایوش شرما بالی وڈ میں اپنے کیرئیر شروع کرنے کے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سہیل خان کا کہنا تھا کہ ایوش شرما کو بالی وڈ میں آنے کیلئے ہمارے خاندان کی مدد کی ضرورت نہیں وہ خود ہی سخت محنت میں مصروف ہیں، تاہم جب تک وہ مکمل طور پر تیار نہیں ہو جاتے وہ فلمی دنیا میں نہیں آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایوش شرمانے ’’پریم رتن دھن‘‘، ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ سمیت اداکار سلمان خان کی دیگر فلموں سے اداکاری کے بارے میں بہت کچھ سیکھا تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ وہ فلم کیلئے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بالی وڈ دبنگ سلمان خان اپنے بہنوئی ایوش شرماکو بالی وڈ میں متعارف کروانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اس کہ علاوہ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ایوش شرما بالی وڈ ڈائریکٹر کبیر خان کی فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ تاہم اب سہیل خان کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 12:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :