شاہ رخ خان نے خواتین محافظین کی خدمات حاصل کر لیں

منگل 21 مارچ 2017 13:17

شاہ رخ خان نے خواتین محافظین کی خدمات حاصل کر لیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنے لئے خواتین محافظین کی خدمات حاصل کر لیں ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے خوبصورت اور لمبے ناخن ہوتے ہیں جن کا وہ دفاع میں اچھی طرح استعمال کر لیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے خواتین محافظین کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ مرد حضرات خواتین کو آگے بڑھنے سے روکتے اور ان کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں، اور وہ انہیں تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اداکار شاہ رخ خان فلمساز امتیاز علی کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 13:17:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :