تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی باس بے بی کا شاندار پریمئر کا انعقاد کیا گیا

کامیڈی فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 22 مارچ 2017 11:28

تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی باس بے بی کا شاندار پریمئر کا انعقاد کیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم ’دی باس بے بی‘ ' کا نیو یارک میں ریڈ کارپٹ پریمیر منعقد کیا گیا۔فلم میں باس بے بی کی آواز میں ڈائیلاگ ریکارڈ کروانے والے ہالی ووڈ اداکار ایلس بالڈوِ ن اپنی فیملی کے ساتھ پریمیر میں شرکت کیلئے پہنچے ،ْ ان کا 19مہینے کا سب سے چھوٹا بیٹا ہو بہو باس بے بی جیسا دکھائی دے رہاتھا جس کی وجہ سے جونیئر بالڈوِن میڈیا کی توجہ کامرکز بنا رہا۔

معروف امریکی ناول نگارمارلا فریزی کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے سات سالہ بچے کی کہانی ہے جس کے ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں ،ْ یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اٴْٹھواتے ہیں جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگا۔

(جاری ہے)

چھوٹا بچہ نہ صرف اپنے ساتھ بریف کیس لئے گھومتا بلکہ بہت تیزی سے باتیں بھی کرتا ہے اور خود کو کسی باس سے کم نہیں مانتا۔

ریمزے این نیٹو کی پروڈکشن میں بننے والی اس کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں ایلس بالڈوِن،اسٹیوبیسکیمی ، جِمی کیمیل اور لیزا کارڈروف سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ڈریم ورکس انیمیشن کی تیارکردہ دو بھائیوں کے درمیان دلچسپ تکرار پر مبنی یہ کامیڈی فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 11:28:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :