آئی ایس پی آر کایوم پاکستان کا نیا نغمہ ‘ عوام میں ہٹ ہو گیا‘ہر طرف نغمے کی دھوم

بدھ 22 مارچ 2017 13:54

آئی ایس پی آر کایوم پاکستان کا نیا نغمہ ‘ عوام میں ہٹ ہو گیا‘ہر طرف نغمے کی دھوم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا نیا نغمہ ’’ ہم سب کا پاکستان ‘‘ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ایک ایسے وقت میں جب قوم یوم پاکستان جوش و جذبے سے منا رہی ہے اور ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف زور و شور سے کارروائیاں چل رہی ہیں ایسے میں پاک فوج کی جانب سے جذبہ حب الوطنی پر مبنی نغمہ آنے پر اس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پر عزم اور سخت جان قوم ہیں۔ کوئی بھی دشمن قوت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ یہ ہم سب کا پاکستان ہے اور زندہ باد ہے۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 13:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :