بالی وڈ کے دبنگ خان کی ٹیکس دینے میں ساتھی اداکاروں کو مات

بدھ 22 مارچ 2017 14:19

بالی وڈ کے دبنگ خان کی ٹیکس دینے میں ساتھی اداکاروں کو مات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) بالی وڈ کے دبنگ خان کی ٹیکس دینے میں ساتھی اداکاروں کو ماتبالی وڈ کے دبنگ خان نے ٹیکس دینے میں ساتھی اداکاروں کو مات دے دی۔سلمان خان کم و بیش چوالیس کروڑ روپیکاایڈوانس ٹیکس بھر چکے ہیں اب تک۔بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال برائے دو ہزار سولہ اور سترہ میں بالی وڈ اداکاروں کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیکس بھرنے میں چلبل پانڈے جی آگے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سلمان خان نے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں چوالیس کروڑ روپے کا ٹیکس بھرا۔دوسرے نمبر پر جگہ بنائے ہوئے ہیں اکشے کمار انتیس کروڑ روپے کی ادائیگی کے ساتھ۔تیسرے نمبر پر ہیں روشن بوائے ساڑھے پچیس کروڑ روپے کا ایڈوانس ٹیکس ادا کیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان جن کی مووی دنگل نے ایک سو چالیس کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی انہوں نے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں چودہ کروڑ روپے بھرے۔اداکاراؤں کی بات کی جائے تو دپیکا پدوکون نے دس کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 14:19:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :