موبائل گیم عالیہ بھٹ اسٹار لائف متعارف کرادیا گیا

مداح کھیل کر گیم میں عالیہ کی زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں ،ْ رپورٹ گیم کو لانچ کرتے ہوئے اپنی خوشی اور جوش کا اظہار نہیں کرسکتی ،ْ عالیہ بھٹ

جمعرات 23 مارچ 2017 12:33

موبائل گیم عالیہ بھٹ اسٹار لائف متعارف کرادیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2017ء) بھارتی اداکارہ عالیہ کے نام پر ایک موبائل گیم عالیہ بھٹ اسٹار لائف متعارف کرایا گیا ہے جسے مداح کھیل کر اس گیم میں عالیہ کی زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس گیم میں ایک ایسی دنیا پیش کی جارہی ہے جو بالی وڈ کی مختلف صورتحال سے بھری ہوئی ہے۔اس حوالے سے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں اس گیم کو لانچ کرتے ہوئے اپنی خوشی اور جوش کا اظہار نہیں کرسکتی اس کھیل کے ذریعے میں مداحوں کو فلمی دنیا کا حصہ بنانے جارہی ہوں۔

(جاری ہے)

اس کھیل کو فیس بک پر مقبول ہونے والے گیم فارم وائل کی ٹیم مون فراگ نے بنایا ۔اس حوالے سے عالیہ بھٹ نے کہا کہ یہ میرا گیم ہے ،ْمجھے لگتا ہے اس کا بہترین حصہ مداحوں کو ایک شاندار تجربہ دینا ہے ،ْمیں مون فراگ ٹیم سے ایک سال قبل گوا میں ملی تھی جب میں اپنی فلم ڈیئر زندگی کی شوٹنگ مکمل کررہی تھی۔اس گیم میں جیسے ہی آپ عالیہ بھٹ کے دوست بنیں گے ،ْوہ آپ کو فلم کے سیٹس، شوٹنگ اور تقاریب میں لے کر جائیں گی ،ْ جہاں آپ ڈانسنگ، ایکٹنگ اور گلوکاری کرکے پیسے، ہیرے اور اسٹارز کمائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/03/2017 - 12:33:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :