سلمان خان کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ ہوتا ہے ، اکشے کمار

جمعہ 24 مارچ 2017 11:54

سلمان خان کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ ہوتا ہے ، اکشے کمار
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکار کمار اکشے کمار نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے ہمیشہ شاندار احساس ہوتا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان اور کرن جوہر، اکشے کمار کو لے کر فلم بنانے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اکشے نے کہا ہے کہ سالوں سے سلمان خان کے ساتھ ہر پارٹنر شپ ہر طرح سے شاندار رہی ہے۔یہ فلم بھی کچھ مختلف نہیں ہوگی۔ہم ایک دوسرے کے وقت اور ٹیلنٹ کی بہت قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم کا موضوع ایسا ہے جس سے سب بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس فلم کے شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں،یہ فلم 2018ء میں ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 24/03/2017 - 11:54:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :