رنبیر کپورکی نئی فلم "جگا جاسوس"کے سیٹ کی تصویر جاری

پیر 27 مارچ 2017 12:40

رنبیر کپورکی نئی فلم "جگا جاسوس"کے سیٹ کی تصویر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم "جگا جاسوس" کے سیٹ کی تصویر جاری کر دی گئی جس میں رنبیر کپور ممبئی کے ایلفین سٹون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں بوائے سکائوٹ کے ایک گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپورانوراگ باسو کی نئی فلم "جگا جاسوس" میں کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گے ۔یہ فلم میوزیکل ایڈونچر مسٹری پر مبنی ہے ۔فلم میں رنبیر کپور اپنے لاپتہ والد کی تلاش کرنے کے لئے جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 27/03/2017 - 12:40:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :