منگھوپیر امن فٹبال ٹورنامنٹ رنگا رنگ پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پزیرہوگیا

فائنل میں حیدری بلوچ ساؤتھ لیاری نے خیبر مسلم ویسٹ بلدیہ کو پنالٹی ککس کی بیاد پر 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی

پیر 27 مارچ 2017 15:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) منگھوپیر امن فٹبال ٹورنامنٹ رنگا رنگ پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پزیرہوگیا۔ فائنل میں حیدری بلوچ ساؤتھ لیاری نے خیبر مسلم ویسٹ بلدیہ کو پنالٹی ککس کی بیاد پر 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پرسندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منگھوپیر فٹبال گراؤنڈ اینڈ اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک لاکھ روپے کے انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

ڈھائی ہزار کے قریب شائقین فٹبال نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو بھرپور داد دی ۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہونے پر پنالٹی ککس پر فیصلہ ہوا ، جس میں حیدری بلوچ کلب لیاری کی ٹیم ، خیبر مسلم بلدیہ کے خلاف کامیاب رہی ۔

(جاری ہے)

حیدری بلوچ کلب کی جانب سے کیپٹن عزیر صادق ، ماجد ، راحیل ، فرید اور سعید بابر نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔

جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے اظہر صالح ، نوید خان ، وقاص اور فاروق آفریدی نے گول کیے ۔ میچ کمنٹری کے فرائض طاہر بلوچ اور تاج محمد برفت جبکہ میچ ریفریز سلیم فیض ، فضل حسین ، داد رحمن سپروائزری کر رہے تھے ۔ مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ، ممبر ضلع کونسل محمد یونس مینگل ، ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد بھٹی ، میر عبدالستار بلوچ ، علی احمد ،مجید خاصخیلی نے فاتح ٹیم کے کپتان عزیر صادق کو ونر ٹرافی اور کیش پرائز انعام جبکہ دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کے کپتان اظہر صالح کو رنر اپ ٹرافی اور کیش پرائز اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ ، کٹ بیگ اور شیلڈ تقسیم کرتے ہوئے منگھوپیر فٹبال گراؤنڈ اینڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین محمد یاسین بلوچ ، آرگنائزر جمیل دین بلوچ ، ٹورنامنٹ سیکرٹری امام سربازی ، کوآرڈی نیٹر ویسٹ یعقوب بلوچ ، مہراللہ مینگل ، کریم بلوچ ، سید آفتاب شاہ ، اکبر علی ، میڈیا کوآرڈی نیٹر عبدالغنی ، ماما مقصود بلوچ ودیگر کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی گراؤنڈ کے حوالے سے ان کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے اپنے خصوصی فنڈز سے گراؤنڈ کی فوری تعمیر کا بھی اعلان کیا ۔

وقت اشاعت : 27/03/2017 - 15:05:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :