بھارتی پولیس نے اداکارہ ممتا کلکرنی کی کینیا سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی

بدھ 29 مارچ 2017 16:42

بھارتی پولیس نے اداکارہ ممتا کلکرنی کی کینیا سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھارتی پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ملوث سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور انکے شوہرکو گرفتار کر کے وطن واپس لانے کیلئے انٹر پول سے مدد مانگ لی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر گوسوامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ہیں جس کے بعد بھارتی پولیس نے انہیں کینیا سے واپس لانے کی تیاری شروع کر دی پولیس نے دونوں کو گرفتار کرنے کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی اینٹی نارکوٹکس سیل کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد سے 4 مختلف ٹیمیں بنائی گئی ہیں جن میں سے دونوں کے گھروں اور پراپرٹی کی تلاش کیلئے ضروری قدم اٹھائیں گی. تھانے پولیس نے اپریل 2016 ء میں 2000 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کے منشیات سمگلنگ کے بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا تھاسابق اداکارہ ممتا کلکرنی مسلسل الزامات سے انکار کرتی رہی ہیں تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ ممتا نہ صرف سمگلنگ سے منسلک اجلاسوں میں شامل رہتی تھی بلکہ وکی کے نشے کے کاروبار کو بڑھانے میں مدد بھی کرتی تھی لہذاا غیر ضمانتی وارنٹ کے ذریعے اب انہیں پکڑنے کی کوشش تیز ہو گئی ۔

وقت اشاعت : 29/03/2017 - 16:42:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :