سوہائے علی ابڑو کی فلم ’’موٹر سائیکل گرل‘‘ 20 اپریل کو ریلیز کرنے کا اعلان

معمول سے ہٹ کر کام نہ کرنے والے اداکارکی کوئی پہچان نہیں ہوتی ، اداکارہ وماڈل

پیر 12 مارچ 2018 11:34

سوہائے علی ابڑو کی فلم ’’موٹر سائیکل گرل‘‘ 20 اپریل کو ریلیز کرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) سوہائے علی ابڑو کی آنے والی فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ کو رواں برس 20 اپریل کو ریلیز کردیا جائے گا۔پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو جلد ہی اسکرین پر ایک ایسی نوجوان لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی، جو فرسودہ روایات کو توڑتے ہوئے کم عمری میں موٹر سائیکل پر دشوار سفر کرتی ہیں۔ سوہائے علی ابڑو کی آنے والی فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ کو رواں برس 20 اپریل کو ریلیز کردیا جائے گا، جس کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ’موٹر سائیکل گرل‘ کی کہانی 20 سالہ پاکستانی لڑکی زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ہے، وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں موٹر سائیکل پر سفر کیا۔زینتھ عرفان نے موٹرسائیکل پرکیے گئے اپنے سفر کو ’ون گرل ٹو ویلز‘ میں شیئر کیا، ان کے اس بلاگ کو سی این این اور نیویارک ٹائمز نے بھی شائع کیا، جس کے بعد انھیں عالمی سطح پر شہرت ملی۔زینتھ عرفان کی اسی بہادری پر ہدایت کار عدنان سرور نے 2017 کے ااغاز میں فلم بنانے کا اعلان کیا، مئی 2017 میں انھوں نے ’موٹرسائیکل گرل‘ کے لیے سوہائے علی ابڑو کا انتخاب کیا۔
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 11:34:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :