سینئر اداکار اچھی خان کی مصروفیات میں بے پناہ اضافہ

منگل 13 مارچ 2018 13:17

سینئر اداکار اچھی خان کی مصروفیات میں بے پناہ اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) سینئر اداکار اچھی خان کی مصروفیات میں بے پناہ اضافہ ، اسٹیج ،ٹی وی اور فلموں میں شب و روز مصروف ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اچھی خان کی پشتو فلم ’’یاران زندہ باد‘‘30مارچ کو ریلیز کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں انہوںنے ٹائٹل رول ادا کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ وہ مزید تین پشتو فلموں میںبھی اداکاری کریں گے ۔

جن میں ہدایتکار ارشد خان ، ارشد با ز خان اور شیخ اکرم کی فلمیں شامل ہیں جبکہ آج انہوںنے فلم پروڈیوسر چوہدری یعقوب کی پنجابی فلم ’’شریکے دی آگ ‘‘میں کام کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے ۔ یادرہے کہ اچھی خان کراچی آرٹ کونسل میں کامیاب اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے کے بعد پیر کے روز کراچی سے لا ہور پہنچے تھے ۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 13:17:49