فلم’’سات دن محبت ان‘‘ کے مرکزی کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی

فلم میں ماہرہ خان، شہریار منور، میرا سیٹھی، آمنہ الیاس اور جاوید شیخ نے اہم کردار ادا کیے ہیں یہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

بدھ 14 مارچ 2018 11:53

فلم’’سات دن محبت ان‘‘ کے مرکزی کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) فلم ’’سات دن محبت اِن‘‘‘ کے مرکزی کردار’’ٹیپو‘‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ٹیپو کا کردار اس فلم میں معروف اداکار شہریار منور نے نبھایا ہے جو کہ اپنی ذات میں گم رہنے والا ایسا ناتجربہ کار نوجوان ہے جو خواتین سے بات کرتے ہوئے بہت زیادہ ہچکچاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسے ہمیشہ محبت کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہوتا مگر اپنی زندگی کے لیے حقیقی محبت کی تلاش اور اسٹار بننے کے خواب بہت بڑے ہوتے ہیں۔

سات دن محبت ان میں اسی نوجوان کی محبت کی تلاش کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔اس ہلکی پھلکی رومانوی کامیڈی فلم میں ماہرہ خان، شہریار منور، میرا سیٹھی، آمنہ الیاس اور جاوید شیخ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔اس فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’’زندہ بھاگ‘‘ کی مینوگور اور فرجاد نبی دے رہے ہیں۔یہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:53:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :