’’جیک پاٹ‘‘فلم بینوں کیلئے ایک سرپرائز فلم ہوگی‘ نور حسن

فلم کا سکرپٹ، لوکیشنز ، میوزک ، ڈائریکشن اور پروڈکشن سمیت ہر لحاظ سے بین الاقوامی معیار کی ہے

جمعرات 15 مارچ 2018 12:42

’’جیک پاٹ‘‘فلم بینوں کیلئے ایک سرپرائز فلم ہوگی‘ نور حسن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) اداکار و ماڈل نور حسن نے کہا ہے کہ ’’جیک پاٹ‘‘فلم بینوں کے لئے ایک سرپرائز فلم ہوگی،میری خوش قسمتی ہے کہ فلم انڈسٹری میں اس فلم کے ذریعے ڈیبیو کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فلم کی بہت آفرز آئیں مگر میں کوئی ایسا پراجیکٹ کرنا چاہ رہا تھا کہ جو واقعی فلم ہو کیونکہ چند ایک کے علاوہ فلمیں باکس آفس پر کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑا مگر’’جیک پاٹ‘‘ کا آئیڈیا اور کردار سنتے ہی تیار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ، لوکیشنز ، میوزک ، ڈائریکشن اور پروڈکشن سمیت ہر لحاظ سے بین الاقوامی معیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے کہ جس کی آدھی سے زیادہ عکسبندی جزیرہ فوکھٹ، جیمز بانڈ آئی لینڈ اور کورل آئی لینڈ میں کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے یہاں پر فلمائے جانیوالے گانوں کے ٹیزر کو بے حد پسند کیا گیا ہے ۔
وقت اشاعت : 15/03/2018 - 12:42:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :