ادا کارہ صبا قمر بھی خواتین کے سگریٹ نوشی کے مخالفین کو جواب دینے میدان میں آگئیں

سگریٹ نوشی سب کیلئے نقصان دہ ہے صرف خواتین کے لیے نہیں ،ْ اداکارہ کا بیان

ہفتہ 14 اپریل 2018 11:50

ادا کارہ صبا قمر بھی خواتین کے سگریٹ نوشی کے مخالفین کو جواب دینے میدان میں آگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) ماڈل و اداکارہ صبا قمر بھی خواتین کے سگریٹ نوشی کے مخالفین کو جواب دینے میدان میں آگئیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان سمیت بھارت میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی اداکارہ صبا قمر نے خواتین کے سگریٹ نوشی کی مخالفت کرنے والوں کیلئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہونٹوں کے درمیان سلگھا ہوا سگریٹ رکھے ہوئے تھے اور سگریٹ سے دھواں اٹھا دکھائی دے رہا تھا۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں صبا قمر نے خواتین کی سگریٹ نوشی کے ناقدین کو طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ مرد پئیں تو واہ اور ہم پئیں تو ہا۔ تم کھائو تو چپس ،ْہم کھائیں تو آلو، انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ سگریٹ نوشی سب کیلئے نقصان دہ ہے صرف خواتین کیلئے نہیں۔واضح رہے صبا قمر کا خواتین کی سگریٹ نوشی پر یہ ردعمل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے سگریٹ پینے کے اسکینڈل سامنے آنے کے کچھ دن بعد آیا ۔
وقت اشاعت : 14/04/2018 - 11:50:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :