اداکارہ میرا خطرناک بیماری کا شکار ہوگئیں

ہفتہ 14 اپریل 2018 12:40

اداکارہ میرا خطرناک بیماری کا شکار ہوگئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) فلمسٹار میرا عدالت میں زیر سماعت کیس کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار ہو گئیں ، فون پر پرانے دوستوں کو بھی پہچاننے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور گزشتہ سماعت پر میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح خواں نے عدالت میں دونوں کا نکاح کرانے کا بیان دیکر میراکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا تھا اور اسی وجہ سے اداکارہ آج کل شدید ذہنی دبائو کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہو چکی ہیں اور ان کا یہ مرض ریڈ لائن کراس کرتا ہوا نظر آتا ہے ۔

گزشتہ روز میرا کے دوستوں نے ان کو فون کیا تو انہوں نے صاف طور پر انہیں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا اور جب ان کے دوستوں نے میسج کر کے اپنا تعارف کروایا تو تب بھی میرا نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا ۔
وقت اشاعت : 14/04/2018 - 12:40:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :