اچھی خان دو پشتوفلموں کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے مری پہنچ گئے

منگل 17 اپریل 2018 12:51

اچھی خان دو پشتوفلموں کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے مری پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اچھی خان دو پشتوفلموں کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے مری پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اچھی خان کو پشتو فلموں کے ڈائریکٹر شاہدعثمان اور ارشد خان نے اپنی عید الفطر کیلئے بنائی جانے والی فلموں میں مرکزی رول کیلئے کاسٹ کیا ہے جس کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے اچھی خان مری پہنچ گئے ہیں۔

مری میں شوٹنگ کے بعد وہ کاغان ، ناران سمیت دیگر شمالی علاقہ میں بھی فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے ۔ یادرہے کہ اچھی خان اس وقت پشتو ، پنجابی اور اردو فلموں کے مقبول ترین ولن تصور کئے جاتے ہیں اوران کو فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 35سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے اور اس وقت فلم انڈسٹری کے پاس اچھی خان اورشفقت چیمہ دو ہی مرکزی ولن موجود ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:51:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :