ماہرہ خان کو میڈیا ضرورت سے زیادہ کوریج دے رہا ہے ‘ فلمسٹار میرا

جمعہ 14 اپریل 2017 20:00

ماہرہ خان کو میڈیا ضرورت سے زیادہ کوریج دے رہا ہے ‘ فلمسٹار میرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کو میڈیا ضرورت سے زیادہ کوریج دے رہا ہے ، شاہ رخ خان کے مد مقابل مجھ سمیت کسی بھی اداکارہ کو کاسٹ کیا جاتا تو وہ بھی اتنی ہی کامیاب ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ہمیشہ اچھے فن کی قدر دان رہی ہوں اور کبھی بھی تعریف کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیا۔

میں نے سب سے پہلے پاکستانی اداکارائوں کے لئے بالی ووڈ کے دروازے کھولے تھے اور مجھے بھی بھارت میں بڑی مقبولیت اور شہرت ملی جو آج بھی برقرار ہے۔ میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ممکنہ طور پر بھارت میں کسی بھی اچھے پراجیکٹ میں کام کر سکتی ہوں ، میرے اور مہیش بھٹ کے درمیان اچھے مراسم آج بھی ہیں اور میں دل سے ان کی عزت کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 14/04/2017 - 20:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :